سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مساجد میں 5 افراد سے زائد کی باجماعت نماز پرپابندی عائد کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سوات بھر میں بھی کروناوائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر مساجد میں پانچ افراد سے زائد کی باجماعت نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صرف پیش امام، مؤذن اور خادم نماز کی ادائیگی کرسکیں گے جب کہ شہریوں کو گھروں میں نماز اداکرنے کی ہدایت کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق مساجد کھلے رہیں گے اور پانچ وقت کی اذان بھی دی جائے گی۔
Swat
