Swat

سوات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 158 افراد گرفتار

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں کرونا وائرس بے قابو ہونے کے بعد لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 158 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ پابندی کے باوجود سرگرمیاں جاری رکھنے اوربغیر حفاظتی تدابیرکی تصاویرشائع کرنے پر ن لیگ کے سابق ضلع کونسلر ڈاکٹر شاد محمد خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل بحرین کی یونین کونسل بالاکوٹ کے گاؤں آریانئی میں کرونا وائرس کے کیس مثبت سامنے آنے کے بعد بحرین سے کالام تک کے تمام علاقے سیل کرکے قرنطینہ قراردیا گیا۔ ہرقسم کی نقل وحرکت پر دفعہ 144نافذ کردیا گیا، مگر اس کے باوجود ن لیگ کے سابق ضلع کونسلر ڈاکٹر شاد محمد خان نے متاثرہ گاؤں میں جاکر سرگرمیاں جاری رکھیں اور تصاویر شائع کیں، جس پر انتظامیہ نے حرکت میں آکر پولیس نے انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔