سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورنا وائرس سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور جمعہ کے روز ہونے کی وجہ سے مینگورہ شہر سمیت سوات میں سخت ترین لاک ڈاؤن رہا۔ جمعہ کی صبح سے پولیس نے تمام راستوں کو بند کیا۔ مینگورہ شہر میں جمعہ کو ادویہ کی دکانوں کو بھی بند رکھا گیا۔ بیشتر لوگوں نے نمازِ جمعہ گھروں میں ادا کی۔ مساجد میں مخصوص افراد نے نماز ادا کی۔ سہ پہر کے بعد شہر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی جس کی وجہ سے ادویہ، سبزی اور اشیائے خور و نوش کی مخصوص دکانیں کھل گئیں۔
Swat
