سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مٹہ میں گذشتہ رات قتل ہونے والے سابق فوجی اہلکار کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کر دی گئی۔سابق فوجی اہلکار اور امن کمیٹی کے سابق ممبر عبدالولی المعروف فوجی کو جمعہ کی شام نامعلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ ہے، تاہم تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
Swat
