سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کورنا وائرس سے بچنے اور احتیاط اختیار کرنے کے لئے پاکستان میں تمام موبائل کمپنیوں نے اپنے تمام صارفین کا رنگ ٹون تبدیل کردیا۔ کسی بھی موبائل سے دوسرے موبائل پر فون کرنے پر رنگ ٹون کی جگہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کا پیغام سننے کو ملتا ہے۔ جب تک جس نمبر پر کوئی کال کرے اور وہ شخص جتنی دیر بعد فون اٹینڈ کرتا ہے، تو اس وقت تک کال کرنے والے کو کرونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اردو میں سنائی جاتی ہیں۔
Swat
