Swat

سوات، کرونا سے متاثر دو مریض چل بسے

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات میں کرونا وائرس کے دو مریض چل بسے، جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی۔ انتظامیہ کے مطابق رحیم آباد سے تعلق رکھنے والے خالد خان اور بحرین کے فضل ربی کرونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے، جو گذشتہ شب انتقال کرگئے۔ دونوں افراد تبلیغ سے واپس آئے تھے۔ دونوں کو ہسپتال کے مخصوص کمرے میں غسل دینے کے بعد ہسپتال میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ انتظامیہ کے اہلکاروں نے ان کو احتیاطی تدا بیر کے ساتھ آبائی قبرستانوں میں سپردِ خاک کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔