سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) نو اضلاع سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، باجوڑ، چترال لوئراورچترال اَپر میں کرونا وائرس سے پانچ افراد جاں بحق اور 67افراد متاثر ہیں۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے مرنے والے پانچ افراد میں تین کا تعلق سوات، ایک کا بونیر اور ایک کا دیر لوئر سے ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں مشتبہ افراد کی تعداد 529 تھی، جن کے ٹیسٹ کیے گئے۔ان میں 299 افراد کے ٹیسٹ منفی اور 67 افراد کے مثبت آئے۔ 163افراد کے ٹیسٹ رزلٹ ابھی تک نہیں آئے۔جن اضلاع کے افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سوات کے25، شانگلہ2، بونیر 14، لوئر دیر15، اَپر دیر 6، ملاکنڈ 1 اور باجوڑ کے4افراد شامل ہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن کے دو اضلاع چترال لوئر اور چترال اَپر کرونا وائرس سے پاک اضلاع ہیں۔ اَپر چترال میں 6 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے لیکن کسی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ کرونا وائرس سے پاک اضلاع چترال میں انتظامیہ نے باہر سے جانے والے افراد کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔چترل کے رہائشی افراد کو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جانے کی اجازت ہوگی۔ موجودہ صورتحال میں ملاکنڈ ڈویژن میں 164440 افراد باہر ممالک سے اپنے گھروں کو آئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق باہر ممالک سے سوات میں 5199، شانگلہ 512، بونیر 2153، لوئر دیر 3695، اپر دیر 2046، ملاکنڈ 1439، لوئر چترال244، اَپر چترال 108 اور باجوڑ میں 1044 آئے۔ ان میں سے 14570 افراد تک انتظامیہ کی رسائی ہوئی ہے جن میں 11373 افراد کے ٹیسٹ منفی ہیں۔ یہ افراد کرونا وائرس سے پاک ہیں۔ 120 افراد مشتبہ ہے جن کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں۔ 1488 افراد تک ابھی تک انتظامیہ کی رسائی نہیں ہوئی۔ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع میں قرنطینہ کے لیے 59 عمارتوں میں 1742 کمروں کو مخصوص کیا گیا ہے جن میں 1296 بستروں کی گنجائش ہے۔ سوات میں چودہ عمارتوں میں 525 کمرے، شانگلہ 4 عمارتوں میں 198کمرے، بونیر میں 6 عمارتوں میں 314 کمرے، دیر لوئر میں 3 عمارتوں میں 54 کمرے، دیر اَپر میں 4 عمارتوں میں 342 کمرے، ملاکنڈ میں 2 عمارتوں میں صفر کمرے، چترال لوئر میں 4 عمارتوں میں 101 کمرے، چترال اَپر میں 3 عمارتوں میں 48 کمرے اور باجوڑ میں 19 عمارتوں میں 160 کمروں کو قرنطینہ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
