سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات نے مخیر حضرات کے تعاون سے ان کٹھن حالات میں سوات کے مختلف علاقوں میں 5000 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الخد مت فاؤنڈیشن سوات کے سیکڑوں رضاروں نے 22 ہزار سرجیکل ماسک، 7500 سنیٹائزرز تقسیم کیے۔چرچ، پریس کلب اور سرکاری دفاتر سمیت 600 سے زائدمسجدوں میں جراثیم کش اسپرے کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے صدر آفتاب احمد خان نے مزدوروں اور غریب لوگوں کی مدد مزیدجاری رکھنے کے لیے مخیرحضرا ت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات بھر کے مخیرحضرات ہمار ا ساتھ دیں۔ جتنا ہوسکے ہمارے ساتھ تعاون کریں، تاکہ ہم ہر لاچار، مزدور، مجبوراور مستحق لوگوں کے گھروں تک راشن اور اشیائے خور و نوش کے مختلف پیکیج پہنچائیں۔
