Swat

سوات، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات،تین ڈی ایس پیز، چار ایس ایچ اوزمعطل

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات پر آئی جی پولیس نے،ایس پی اپر سوات سمیت تین ڈی ایس پیز اورچار ایس ایچ اوزکو معطل کرکے سی پی او میں حاضری کی ہدایت کی۔ معطل ہونے والوں میں ایس پی اَپر سوات بخت زادہ سمیت تین ڈی ایس پیز، ڈی ایس پی مٹہ شوکت علی، ڈی ایس پی کبل اکبر شنواری، ڈی ایس پی خوازہ خیلہ حبیب اللہ، ایس ایچ او مٹہ علیم خان، ایس ایچ او کانجو گل شید، ایس ایچ او چارباغ بخت اللہ، ایس ایچ او کبل رحیم خان شامل ہیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن فرمان خان کو ایس پی اپر سوات، ایاز خان کو ایس ایچ او مٹہ، عزیز خان کو ایس ایچ او چارباغ، مجیب عالم کو ایس ایچ او کانجو اور نصیر احمد کو ایس ایچ او کبل تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں