Swat

ڈی سی سوات کی صوبائی وزرا و ممبرانِ اسمبلی کو کرونا سے نمٹنے بارے بریفنگ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا اور ممبرانِ صوبائی اسمبلی کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت محب اللہ، وزیر ہاؤسنگ اتھارٹی امجد علی، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان، ممبران صوبائی اسمبلی عزیزاللہ گران اور شرافت علی کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم شاہ، ایم ایس سیدو شریف ہسپتال اور متعلقہ ضلعی حکام بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر میں 21 بستروں پر مشتمل ہائی ڈینسٹی یونٹ، 770 بستروں پر مشتمل آئی سولیشن وارڈز، 550 کمروں پر مشتمل قرنطینہ مراکز اور 600 حفاظتی کٹس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 350سرکاری اہلکار کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں۔ 180 تابوت بھی تیار کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں 34 ایمبولینس گاڑیاں اور 2115 وینٹی لیٹرز بھی موجود ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں خوراک کے جو ذخائر موجود ہیں، وہ 35 دن کے لیے کافی ہیں۔ خور و نوش کی اشیا اور اجناس کی فراہمی بھی منظم طریقے سے جاری ہے۔ ضلع بھر کے تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی وافر مقدار مقرر نرخوں پر عوام کو دستیاب ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔