Swat

ائیرپورٹس پر سکریننگ کرکے تارکینِ وطن کو فوری واپس بلایا جائے، امیر مقام

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ باہر مما لک میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مشکلات اور پریشانی کا احساس کرتے ہوئے حکومت فوری طور پر ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سکریننگ اور ٹیسٹنگ کرتے ہوئے ان کی واپسی کا جلد سے جلد انتظام کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جو اس وقت اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے باہر روزی کما رہے ہیں۔ ملک کے لیے زرِمبادلہ کما کر بھیج رہے ہیں۔ ہمیں ان کی مشکلات کا اندازہ ہے۔ حکومتِ وقت سے درخواست ہے کہ ان کی مشکلات کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے اور ان کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازیں شروع کی جائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔