Swat

کرونا سے متاثرہ پہلے سے بیمار معمر خاتون چل بسی، تعداد 9 ہوگئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سیدوشریف تدریسی اسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون چل بسی جس کے بعد سوات میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔ مینگورہ کے محلہ عیسیٰ خیل کی 70 سالہ خاتون گردوں اور سینہ کے امراض میں بھی مبتلا تھی۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان کے مطابق خاتون کو تین روز قبل سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں رکھا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق خاتون کو گردوں اور سینے کے امراض بھی لاحق تھے۔ اس  کی سرکاری سطح پر نماز جنازہ اداکرنے کے بعد ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے وضع کردہ پالیسی کے تحت سپردخاک کیا۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزیدچھے افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں تین افراد کا تعلق شگئی سیدو شریف کے ایک ہی خاندان سے ہے۔ تین افراد کا تعلق خزانہ شموزئی کے ایک خاندان سے ہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران 73مشتبہ مریض آئے جن میں چھے کے ٹیسٹ مثبت اور67 کے منفی آئے۔ مزید 17 مشتبہ مریضوں کے رپیٹ ٹیسٹ کئے گئے، جن میں ایک مثبت اور سولہ منفی آئے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 13کرونا وائرس سے متاثر مریض صحت یاب ہوئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں