Swat

بحرین، بالاکوٹ گاؤں سے قرنطینہ ختم کر دیا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل بحرین کے علاقہ بالاکوٹ میں کورونا وائرس سے پاک ہونے کے بعد علاقہ سے قرنطینہ ختم کردیا گیا۔ مرحوم فضل ربی کے خاندان کے نو افراد میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ آئی تھی، جس کی وجہ سے پچھلے بیس دنوں سے پورا گاؤں قرنطینہ کیا گیا تھا۔آج تمام لوگ صحت یاب ہیں اور تمام کی کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ اس لیے قرنطینہ ختم کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ خاندان کے افراد میں باورخان، عالم زیب،وزیر زادہ، باعی شاہ، جنید، محمد اقبال اور تین خواتین شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں