Swat

موٹر کار حادثہ، جاں بحق ہونے والے چار افراد سپردِ خاک

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   موٹر کار حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو سپردِ خاک کیا گیا۔ گذشتہ رات رشتہ داروں کے گھر سے خواتین اور بچوں کے ساتھ واپس گھر جانے والے افراد کی موٹر کار مراد آباد کے مقام پر پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں کار میں سوارخاتون30سالہ مسماۃ (ک) زوجہ انعام شاہ، سات سالہ بچی صفیہ دختر یوسف شاہ، 36سالہ لطیف شاہ ولدفیض اللہ خان اورسات سالہ انیلا ساکنان چارباغ جاں بحق اور دیگر افراد حبیبہ اور اقرا دخترانِ انعام شاہ، حسینہ اور وفا، مسماۃ (م) زوجہ لطیف شاہ اور ڈرائیور رشیدعلی زخمی ہوگئے تھے۔ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جنازے میں کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ لاک ڈاؤن اور فاصلہ رکھنے کی احتیاطی تدابیر کے باوجود سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے جنازے میں شرکت اور دارلعلوم گراؤنڈ نمازیوں کے لیے کم پڑگیا جس کی وجہ سے لوگوں نے کندھے سے کندھا ملا کر جنازہ ادا کیا۔ قبرستان میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں