Swat

علمائے کرام، مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے سوات کے علمائے کرام سے نماز، تراویح اور جمعہ کے اجتماعات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی۔ اس سلسلے میں انہوں نے جرگہ ہال سیدوشریف میں علمائے کرام کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام علمائے کرام، آئمہ اور خطیبوں سے درخواست کی گئی کہ وہ نماز، تراویح اور جمعہ کی نماز پڑھانے کے لئے سرکاری سطح پر جاری کردہ ایس اُو پیز کے نفاذ میں تعاون کریں۔اجلاس میں موجود تمام علمائے کرام نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔