Swat

اے ڈی سی سوات کی سربراہی میں ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس ریویو کمیٹی کے تمام ممبران اور تاجر تنظیموں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام تاجِر تنظیموں نے ضلع انتظامیہ کورمضان المبارک کے دوران تمام ضروری اشیائے خور و نوش کی قیمتوں اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر کمیٹی ممبران کی باہمی مشاورت سے تمام ضروری اجناس کی قیمتوں کا تعین کیاگیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات نے ملاکنڈ ڈویژن بشمول سوات کے اندر رمضان کے موقع پر مارکیٹوں کے اوقاتِ کار، سماجی دوری اور باقی احتیاطی تدابیر کے بارے میں تما م کاروباری افرادکے لیے ہدایات جاری کیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔