سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سوات کے یخ علاقوں میں گزارنے سیکڑوں لوگ آتے تھے۔ اس سال لاک ڈاؤن اور ہوٹلز کی بندش کی وجہ سے کوئی شخص ان ہوٹلوں میں رمضان کا مہینا نہیں گزار سکے گا۔ ہر سال رمضان سے پہلے کالام، مٹلتان، بحرین، مدین، میاندم، ملم جبہ اور مرغزار میں گرم علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوٹلوں میں کمرے اور گھر کرایہ پر حاصل کرتے تھے۔ رمضان کا مہینا ان ٹھنڈے علاقوں میں گزارتے تھے۔ لوگ ایڈوانس میں بکنگ کرتے تھے اور کمرے یا گھر حاصل کرنے کے لیے مقامی لوگوں سے سفارش بھی کراتے تھے۔ اس سال یہ علاقے ان افراد سے رمضان کے مہینے میں خالی رہیں گے۔
Swat
