Swat

بنڑ، تین روز میں ایک ہی خاندان کے تین افراد چل بسے

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے علاقے بنڑ میں تین روز میں ماں بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد چل بسے۔ تین ہفتے قبل اسی خاندان کے سربراہ بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے بنڑ میں 20 اپریل کو بیاسی سالہ خلیل انتقال کرگئے تھے۔ اگلے ہی روز 21اپریل کو ان کی بھابھی مسماۃ ف زوجہ عبدالکریم انتقال کرگئیں۔ تیسرے روز متوفیہ کا بیٹا چھتیس سالہ فضل کریم ولد عبدالکریم انتقال کرگیا۔اس سے تین ہفتے قبل اس خاندان کے سربراہ پچاسی سالہ عبدالکریم بھی انتقال کرگئے تھے۔ ایک ہی گھر سے تین روز میں تین جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔