سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تیز بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ ماہر زراعت خورشید علی خان کے مطابق ہفتہ کو ہونے والی شدید ژالہ باری نے سب سے زیادہ نقصان آڑو کی فصل کو پہنچایا ہے۔ سوات کے باغات میں اس وقت پھلوں کے وہ تمام درخت جن میں پھول کھل گئے ہیں، سب کو نقصان پہنچا ہے۔ ان درختوں میں ہونے والے پھل داغی ہوں گے جو مارکیٹ میں فروخت کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ان کے مطابق سوات میں سٹرابیری کا پھل بھی تیار ہے، جس کو بھی اس ژالہ باری سے نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل بھی تیار ہے، ژالہ باری نے اس کو بھی نقصان پہنچا یا ہے۔
Swat
