Swat

سوات، یکم رمضان کو بازاروں میں خریدارکم،بھکاری زیادہ نظر آئے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں یکم رمضان کو مینگورہ شہر اور دوسرے علاقوں میں خریداروں کا رش کم اور ضرورت مند بھکاریوں کا رش زیادہ تھا۔ مینگورہ شہر میں اس سے پہلے ماہِ رمضان میں نمازِ ظہر کے بعد شدید ترین رش ہوتا تھا، لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں میں قوتِ خرید کم ہوگئی ہے۔ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد میں سے کچھ افراد ان کے بچوں اور خواتین نے بازار میں بھیک مانگنا شروع کردیا ہے۔ اب شہر میں عام لوگوں سے تعداد میں زیادہ یہ ضرورت مند بھکاری نظر آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں