سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات نے اب تک سوات میں مقامی سطح پر مخیر حضرات کے تعاون سے سوات بھرمیں غریب،مستحقین اور سفید پوش طبقوں کے 15000 سے زائد خاندانوں میں 5 کرو ڑ روپے سے زائد کی لاگت سے مختلف راشن تقسیم کیا۔ 1600سے زائد مسجدوں میں جراثیم کش اسپرے کیا۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات آفتاب احمد خان نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سوات نے اب تک سوات بھر کے مختلف علاقوں میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے 15000 ہزارغریب،مستحق اور سفید پوش خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔اس کے علاوہ الخد مت فاؤنڈیشن سوات کے سیکڑوں رضاروں نے 30 ہزار سرجیکل ماسک، 21000 سنیٹائزرز تقسیم کیے۔ چرچ، پریس کلب اور سرکاری دفاتر سمیت1600سے زائدمسجدوں میں جراثیم کش اسپرے کیا۔
