سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشتو کی معروف گلوکارہ نیلو اور ان کی والدہ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ نیلو اور ان کی والدہ نے نتائج کو جعلی قرار دے دیا۔ گذشتہ دنوں تین دن میں نیلو کے گھر میں ان کے والد، بھائی اور تایا جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے باقی گھر والوں سے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کیے تھے۔ ڈی ایچ او کے مطابق نیلو اور ان کی والدہ کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتوار کو نیلو نے اپنی والدہ اور دیگر گھر والوں کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں نیلو اور ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور محکمہ صحت کی رپورٹ جعلی ہے۔
Swat
