Swat

سوات، سخت لاک ڈاؤن کا آغاز، اوقاتِ کار میں اضافہ کردیا گیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں سخت لاک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیلنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سختی شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق بازار کے اوقاتِ کار میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اب صبح نو بجے سے سہ پہر چار بجے تک کاروبار کھلا رہے گا۔ چار بجے کے بعد انتظامیہ حکم نہ ماننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ ادویہ کی دکانوں کے علاوہ دودھ اور تندور سمیت تمام کاروبار بند رہے گا۔ مینگورہ شہر میں پہلی بار رمضان میں چار بجے کے بعد بازار ویران رہا، نہ کوئی فروخت کرنے والا تھا اور نہ خریدار۔ شہر کے بازار چار بجے کے بعد مکمل بند تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔