Swat

آر پی او کی جانب سے امجد غفور کو توصیفی اسناد اور نقد رقم کا انعام دیا گیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     ریجنل پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے ڈیوٹی کے دوران بے روزگار ہونے والے ان افراد جو روزانہ اجرت پر کام کرتے تھے، ان کے گھروں میں راشن فراہم کرنے والے تھانہ رحیم آباد کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد غفور کو توصیفی اسناد اور نقد رقم کا انعام دیا۔ اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس اہلکارامن قائم رکھنے سمیت اپنی ڈیوٹی کے ساتھ عام لوگوں کے طرح مجبور اور غریب عوام کی خدمت کرکے ثابت کریں گے کہ پولیس اہلکاروں کو غریب افراد کے دکھ درد کا پتا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد غفور نے سیکڑوں مستحقین کوان کی دہلیز پر امداد فراہم کرکے ثابت کردیا کہ ان کے دل میں بھی اپنے غریب بھائیوں کے لئے درد ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔