Swat

لاک ڈاؤن میں اوورسیز پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، نونو

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)       پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ موجودہ لاک ڈاؤن میں اوورسیز پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مگرہمارے حکمران کبھی ڈیٹا اکھٹا کرنے اور دیگر حیلے بہانوں سے ٹرخاؤپالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ان اوورسیز پاکستانیوں کے سفارتخانوں کے ساتھ کسی قسم کے رابطے نہیں ہورہے۔یہاں کی حکومت کہتی ہے کہ وہاں کے سفارت تخانے ان مسافروں کے ساتھ رابطے میں ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی لاک ڈاؤن کی وجہ سے محصور ہیں، جنہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یہاں پر ان کے خاندان بھی شدید کرب اورذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔ ان کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں