Swat

مٹہ شکردرہ، موٹر کار کھائی میں گرنے سے 5افراد زخمی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     تحصیل مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں موٹر کار کھائی میں گرنے سے 5افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق این سی پی کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کارمیں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تمام زخمی افرادکو طبی امداد کیلئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا، جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں