Swat

سنگر، موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     تھانہ کوکارئی کی حدود میں واقع علاقہ سنگر میں موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ کوکارئی ناصر رفیق کے مطابق عنایت اللہ اور فدا علی ساکنان گڑاسا کسی کام کی غرض سے سنگر گئے تھے۔ واپسی پر موٹر سائیکل سوار سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو کھائی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔