سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا کے سدباب کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔کورونا کے متاثرین کی مشکلات کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزاپنے حلقہ میں کوٹہ کے مقام پر قرنطینہ کئے گئے علاقے کے معاینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں کورونا کے سدباب کیلئے حکومت تمام تر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو سختی سے اقدامات اٹھا نے کی تاکید کی ہے۔
Swat
