سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے مدین کی پہاڑی سے ملنے والی چودہ سالہ حافظ قرآن بچے احتشام الحق ولد نور الحکیم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق احتشام الحق گذشتہ ہفتے گھر سے نکل کر لاپتا ہوگیا تھا۔ بعدازاں اس کی لاش پہاڑی سے ملی، جس کے سر پر پتھر لگنے کے نشانات تھے، تاہم کسی قسم کے جسمانی تشدد یا زیادتی کے نشانات نہیں ملے۔ بچے کے والد کے مطابق مذکورہ حافظ قرآن تھا۔اس کے ساتھ موبائل فون تھا اور نہ وہ کسی غلط مجالس کا عادی ہی تھا۔ ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر باقاعدہ طور پر انکوائری دفعہ 174 ض ف کے تحت شروع کی گئی۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے تناظر میں بچہ پہاڑی پتھروں سے کودتے ہوئے پھسلا تھا۔ اس کا سر نوک دار پتھر پر لگا جہاں اب بھی خون موجود ہے۔یوں بچہ جاں بحق ہوا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
