سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی نے امانکوٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے نکاسئی آب کے نظام کو مینگورہ خوڑ سے جوڑنے کے منصوبے پر کام کا افتتاح کردیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے امانکوٹ اور ارد گرد علاقوں میں بارشوں کے سیلابی پانی سے کافی حد تک ریلیف ملے گا۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسف زئی نے سختی سے ہدایت کی کہ تعمیر اتی کام کے معیار پر ہر گز سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کے کنارے بارشوں کے پانی کیلئے ڈرینج کی تعمیر اور نکاسئی آب کے نظام کی بہتری کے لئے جلد دوسرے منصوبوں پر بھی عملی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔
Swat
