سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان کی سب سے بڑی نقلِ مکانی کو 11 سال مکمل ہوگئے۔ سوات پر شدت پسندوں کے قبضہ اور آخر میں کمشنر، ڈی آئی جی اور دیگر سرکاری دفاتر پرقبضے کے بعد5 مئی 2009ء کو سیکورٹی فورسز نے لوگوں کو سوات چھوڑنے کا حکم دیا، جس کے بعد 20 لاکھ سے زائد لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر روانہ ہوئے۔ان کو معلوم نہ تھا کہ وہ کہاں جائیں گے، کہاں رہیں گے، کیا کھائیں گے اورکب تک رہیں گے۔ بے سرو سامانی کی حالت میں لوگ بچوں، بیماروں اور بوڑھے والدین کے ساتھ گاڑیوں، ہتھ ریڑھیوں اور پیدل روانہ ہوئے اور جن علاقوں میں وہ گئے، تو ان علاقوں کے لوگوں نے سوات کے لوگوں کے لئے اپنے دل اور گھروں کے دروازے کھول دیے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے سوات میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔دو ماہ میں شدت پسندوں سے سوات کو خالی کیا اور تین ماہ بعد سوات کے لوگ واپس اپنے گھرگئے۔ سوات کے لوگوں کو 11 سال بعد بھی وہ تکلیف دہ تین ماہ اورسخت گرمی آج بھی یادہے۔
Swat