سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری سے پھل دار درختوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پیر کی شام افطاری کے وقت سوات کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش اور بعد میں ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جو عشا تک جاری رہا۔ زمینداروں کے مطابق ژالہ باری سے آڑو، الوچہ، خوبانی کے درختوں اور ان میں موجود پھل اور پھولوں کو شدید نقصان پہنچا۔ سب سے زیادہ نقصان آڑو کے درختوں کو پہنچا۔ زمینداروں کے مطابق اس وقت گندم کی فصل کٹائی کے لئے تیار ہے۔ ژالہ باری سے اس فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔پاکستان میں 80فیصد آڑو کی پیداوار سوات میں ہوتی ہے۔ اس سال ژالہ باری کی وجہ سے آڑو مارکیٹ میں کم دستیاب ہوگا۔ گذشتہ روز ہونے والی ژالہ باری سے بھی آڑو ہی کے درختوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
Swat
