سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی میں پک اپ کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیرنگ کے مقام پر پیش آیا جس میں موٹرسائیکل سوار انتیس سالہ سیدنواب ولدعمرگل سکنہ تیرنگ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ سوزوکی پک اپ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔شموزئی پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
