Swat

سیدوشریف اسپتال میں زیر علاج کورونا کی مشتبہ مریض دم توڑ گئیں

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کے سیدوشریف اسپتال میں زیر علاج کورونا کی مشتبہ مریض دم توڑ گئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مینگورہ کے علاقے حاجی بابا کی 70 سالہ خاتون کو گذشتہ روز سیدوشریف اسپتال تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جسے فالج کا حملہ ہوا تھا، تاہم کورونا کی علامات ہونے پر ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔ خاتون دورانِ علاج جاں بحق ہوگئیں، تو ان کی تجہیز وتکفین سرکاری پالیسی کے تحت کی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق خاتون کے ٹیسٹ کا رزلٹ آنے کا انتظار ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔