Swat

سیدوشریف تدریسی اسپتال میں کورونا سے متاثرہ ایک اور خاتون چل بسی

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سیدوشریف تدریسی اسپتال میں زیرعلاج کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور خاتون چل بسی۔ سوات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے تین خواتین کی جان لے لی۔ سوات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعدادبڑھ کر 17 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مینگورہ کے علاقے رنگ محلہ کی پینسٹھ سالہ رہائشی ایک او رخاتون بھی کورونا سے لڑتے ہوئے چل بسی۔ خاتون کو شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض بھی لاحق تھے۔وینٹی لیٹر پر تھی۔اس سے قبل رنگ محلہ ہی کی جاں بحق ہونے والی مشتبہ 70 سالہ مریضہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ گذشتہ روز بھی حاجی بابا کی ایک خاتون کورونا سے جاں بحق ہوئی تھی۔ یوں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین خواتین کورونا وائرس سے چل بسیں۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔