سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے یکم جون تک تعلیمی ادارے نہ کھولنے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایم اے سوات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر یکم جون تک تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے، تو تعلیمی نظام بیٹھ جائے گا۔طلبہ کا مزید وقت ضائع کرنے نہیں د ے سکتے۔ کیونکہ پہلے ہی بہت وقت ضائع ہوچکا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بھی لاک ڈاؤن کے باعث بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اب ہم مزید بندش کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اعلامیہ میں حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یکم جون تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا گیا تو حکومت مخالف تحریک چلائی جائے گی۔
Swat
