سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے شین میں دریائے سوات سے خاتون کی لاش مل گئی۔ خاتون گذشتہ روز مانکیال میں پانی بھرتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روزتحصیل بحرین کے علاقے مانکیال میں دو بچوں کی ماں پچیس سالہ مسماۃ (م) زوجہ ومن خان کولر لے کر دریائے سوات سے پانی بھرنے گئی، مگر واپس نہ آئی جس کی لاش اگلے روز تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے شین کے مقام پر دریا سے مل گئی۔ خاتون کی لاش کو خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خاتون نے خودکشی کی یا دریا میں پاؤں پھسلنے سے گری، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
