Swat

لاک ڈاؤن میں نرمی،24گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں کرونا کی تصدیق

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)      لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس نے تیزی دکھانا شروع کردی۔ سوات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید26 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد سوات میں اس وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد363ہوگئی۔ نئے مریضوں کا تعلق سوات کے مختلف علاقوں مینگورہ، بریکوٹ، منگلور، کانجو، کوٹہ، شموزو، اوڈیگرام اور قمبر سے ہے۔ محکمہئ صحت کے مطابق اب تک سوات میں اس وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 94 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور64افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں