سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کے پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تین ہزار مستحق خاندانوں کو ان کے گھر پر اشیا ئے خور و نوش پہنچا کر مثال قائم کردی۔ اے ایس آئی امجد غفور اور دیگر اہلکاروں مخیر حضرات کی مدد سے اشیائے خور و نوش جمع کیں اور پھر مستحقین کو روزہ کی حالت میں ان کے گھر پہنچائیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ رمضان میں جاری رہے گا۔
Swat
