سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 31افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 430تک پہنچ گئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق مزید13افرادصحتیاب ہوچکے ہیں،نئے سامنے آنے والے مریضوں کا تعلق مٹہ خریڑئی، بحرین،بہا مٹہ،امانکوٹ،اوڈیگرام،سیدو شریف،بنڑ،طاہر آباد،سلام پور،کوزہ بانڈئی،لنڈے کس،کانجو،کوٹہ،چارباغ،قمبر،رنگ محلہ سے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طورپر2183مریضوں میں سے 1477 مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹیو آگئے ہیں،276ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں،اب تک 138 مریض کروناوائرس کوشکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں.۔
