Swat

پی ایس ایم اے کا لاک ڈاؤن اور امتحانات کی منسوخی کے خلاف مظاہرہ

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)     پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سوات کے زیر اہتمام نشاط چوک مینگورہ میں لاک ڈاؤن اور امتحانات کی منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سوات کے صدر احمد شاہ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ فری پروموشن کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام تعلیمی اداروں کو یکم جون سے کھولنے کے احکامات دئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے مطالبات نہ مانے، تو سوات سمیت پو رے ملاکنڈ ڈویژن کو بند کردیں گے۔ یاد رہے کہ سوات میں بھی ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے۔ دفعہ144کے تحت تمام لوگ ایک دوسرے سے فاصلہ پر رہیں گے اور جمع نہیں ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔