Swat

سوات میں کرونا نے ایک دن میں تین خواتین سمیت چار افراد کی جان لے لی

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات میں کرونا وائرس نے ایک روز میں 3خواتین سمیت4افراد کی جان لے لی،مزید25افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطا بق شگئی سیدو شریف کے55 سالہ شخص، سیدو شریف کے محلہ برکلے کی 56 سالہ خاتون، رنگ محلہ کی65سالہ اور شموزئی بریکوٹ کی65 سالہ خاتون کرونا سے لڑتے ہوئے انتقال کرگئے جس کے بعد سوات میں اس مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 27ہوگئی۔ سوات میں مزید25افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 455 ہوگئی۔ جن25افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان افراد کا تعلق اوڈیگرام، سیدوشریف، لنڈیکس، کوٹہ، فضا گٹ، بت کڑہ، قمبر، شاہدرہ وتکے، سنگوٹہ، کانجو، منگلور، مٹہ خریڑئی، بہااور قمبر سے ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں