سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) شہید محمد فاروق خان گجر کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ سیدو شریف میں منائی گئی۔ شہید کی برسی میں مقامی لوگوں، گجر برادری، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مشران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما خورشید کاکاجی،گجربرادری کے رہنما سردار خان گجر،بھائی ڈاکٹر محمد طارق خان گجر،بھائی پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمود خالد سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ محمد فاروق خان شہید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ شہید نے علاقے میں مظلوموں،بے سہارا لوگوں کی ہر سطح پر خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ان کو یاد کیا جارہا ہے۔
