سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ممبر پبلک سیفٹی کمیشن سوات و لیگی خاتون رہنما نسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کرایہ میں بے تحاشا اضافہ کرکے مسافروں کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیاہے۔ کرایہ میں ناقابل برداشت اضافہ نے مسافروں کو چکرادیاہے۔ جہاز میں خالی سیٹوں کو چھوڑنے کی بجائے سفر کرنے والوں کو سیفٹی کٹس دیے جائیں اور اکسیجن کے ذریعے سینیٹائزر دیا جائے۔ یہی سسٹم باہر ممالک سے آنے والے غریب مسافروں کے لیے بھی ہو، تاکہ اُن کے کرایہ جات بھی مناسب ہوں۔ موجودہ حکمران سمجھ نہیں پا رہے کہ وہ کیا کریں۔ حکمرانوں سے کسی خیرکی توقع رکھنا عبث خیالی ہے۔
Swat
