سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کرونا سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ مجموعی طورپر جاں بحق افرادکی تعداد 30ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق کوروناوائرس سے مزید35افرادمتاثرہوگئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 570ہوگئی، مزید7 افراد کورونا وائرس کوشکست دے کرصحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب افرادکی تعداد 226 ہوگئی۔ مزید 143 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آناباقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں اب تک 2588 مشتبہ کیس سامنے آنے پر نمونے لئے گئے، جن میں سے 570 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 1875 افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
