سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات نے عیدالفطر اور جمعۃ الوداع کی آمد پر ضلع کی تمام تحصیلوں کے علمائے کرام سے ملاقات کی۔ ڈی سی دفترسے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈی سی سوات نے تمام علمائے کرام کا رمضان المبارک میں کورونا وائرس کی روک تھام میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور آنے والے جمعۃ الوداع اورعیدالفطر کے موقع پر اجتماعات میں کورونا وائرس سے روک تھام، سماجی دوری برقرار رکھنے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔تمام علماء یکرام نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکمل یقین دہانی کرائی۔
Swat
