Swat

اخلاص فاؤنڈیشن کا تھیلیسمیا کے بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     تھیلیسیمیا کے بچوں کو مفت خون فراہم کرنے والے خیراتی ادارہ الفجر فاونڈیشن نے اخلاص فاؤنڈیشن کی مدد سے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے خون جمع کرنے کے لئے نشاط چوک مینگورہ میں نماز عشا کے بعد کیمپ لگایا جہاں پر حکومتی ایس او پیز کے تحت خون دینے والوں کی قطار لگ گئی۔ لوگوں نے اس مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کی عطایات دیے۔ اس موقع پر الفجر فاؤنڈیشن کے رحمان علی سائل نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے رمضان میں ان بچوں کی جان بچانے کے لئے خون کے عطایات دئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں