Swat

سوات، کرونا سے ایک اور شخص جاں بحق،تعداد 31 ہوگئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں ایک اور شخص کرونا سے جاں بحق ہوگیا جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد31 ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے محمد پرویز کو حکومتی ایس او پیز کے تحت آبائی قبرستان بریکوٹ میں سپرد خاک کیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید25 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کرونا میں مبتلا مجموعی تعداد653ہوگئی۔ سوات میں اس مرض میں مبتلا295 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں