سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ریسکیو سوات کے اہلکاروں نے جمعتہ الوداع کے موقع پر کرونا وائرس سے بچنے کے لئے مختلف مساجد میں چراثیم کش اسپرے کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کے مطابق اہلکاروں نے سیدو شریف میں مکی مسجد، مسجد نمرہ کالج کالونی اور ارد گرد کے علاقوں میں جمہ کے نماز سے پہلے جراثیم کش سپرے کیا۔ بریکوٹ میں تحصیل مسجد، بازار مسجد اور بلال مسجد میں بھی جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔