Swat

سازش کے تحت سوات کی ہوٹل انڈسٹری تباہ کی جا رہی ہے، الحاج زاہد خان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات ہوٹلز ایسو سی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت ایک سازش کے تحت سوات کی ہوٹل انڈسٹری کو تباہ کر رہی ہے۔ حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس صنعت سے وابستہ افراد کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ ایسو سی ایشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام تجارتی مراکز کھول دیے ہیں، مگر ہوٹلز بند ہیں۔ اگر حکومت شاپنگ مالز، تاجراتی مراکز کھول سکتی ہے، تو ہوٹلز او سیاحتی مقامات کیوں نہیں کھولتی۔ سوات کی تیس فیصد آبادی کی معیشت کا دارومدار سیاحت سے وابستہ ہے۔ سوات میں سیکڑوں کی تعداد میں ہوٹل ہیں، جن میں براہِ راست 30ہزار افراد بر سر روزگار تھے۔ ہوٹلز انڈسٹری بند ہونے سے 30 ہزار مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔ اوسطاً ہر مہینے ایک ہوٹل کا ماہانہ ساتھ لاکھ روپے خرچہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہوٹل سمیت سیاحتی مقامات کو ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔